ویب ڈیسک : شکارپور میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے ٹھکانے تباہ کردیے، اس موقع پر 7 مغوی کو بھی بازیاب کرالیا گیا ۔
پولیس حکام کے مطابق شکار پور کے کچہ شاہ بیلو میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانے بھی مسمار کر دئیے گئے۔ ٹھکانوں میں موجود سات مغویوں کو بازیاب کروا لیا گیا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بازیاب مغویوں کا تعلق گاؤں سکھیو ملک سے ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ روز شکارپور میں پولیس آپریشن روکنے کے لیے ڈاکوؤں نے ان 7 افراد کو اغوا کیا تھا، پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اغوا کئے گئے افراد میں 4 سالہ سلیمان، عزیز اللہ، نور محمد، فرحان، شفیع محمد شامل تھے۔