وسیم احمد: پاکستان سپر لیگ سیزن 10،ایونٹ کےبقیہ میچزکرانےکی تیاریاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے شروع کردیئے،غیر ملکی کھلاڑیوں سے دستیابی پر بات چیت کی جا رہی ہے، پی ایس ایل انتظامیہ فرنچائز مالکان سے بھی مشاورت کر رہی ہے۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کیمطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچزکا شیڈول بنایاجائیگا،پی ایس ایل کےبقیہ 8میچزکاشیڈول انٹرنیشنل سیریزکےمدنظررکھتےہوئےبنایاجائیگا۔
پی ایس ایل کےبقیہ میچزکےشیڈول کی حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دینگے۔