ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاریخی شاہ جہاں مسجد کے خطیب جہان فانی سے کوچ کر گئے

 تاریخی شاہ جہاں مسجد کے خطیب جہان فانی سے کوچ کر گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ٹھٹہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے پیش امام مولانا عبد الباسط صدیقی انتقال کر گئے۔

 مفتی مولانا شاکر نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے مرحوم والد مولانا عبد الباسط صدیقی شاہ جہاں مسجد کے نویں شاہی خطیب تھے۔

 مفتی مولانا شاکر نے بتایا کہ مرحوم مولانا عبد الباسط صدیقی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر شاہ جہاں مسجد میں ادا کی جائے گی۔

 مولانا عبد الباسط صدیقی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر سول ہسپتال مکلی لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔