طاہر جمیل :ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخنامےپرعملدرآمدکرانےمیں ناکام رہی،بنیادی اشیاخور و نوش کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں گراں فروشی کا سلسلہ نہ تھم سکا۔
دودھ اوردہی 40سے50روپےمہنگافروخت کیا جارہا ہے،نان اور روٹی کی بھی مہنگے داموں فروخت جاری ہے،دودھ کا سرکاری نرخ 170 روپےمقرر ہے،دودھ مارکیٹ میں 200 سے 220 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے،دہی کا سرکاری نرخ 180، مارکیٹ میں 230 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔
روٹی کی بیشتر تندوروں پر 14 کے بجائے 16 روپے میں فروخت جاری ہے،نان کی 25 کے بجائے 30 روپے تک فروخت جاری ہے۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں فوٹو شوٹ تک محدود ہیں۔