شاہین عتیق :فری لیگل ایڈپروگرام کے تحت مستحق مردوخواتین کو مفت قانونی امداد کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ آج سے ختم ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق فری لیگل ایڈ کے لیے اب تک50ہزار سے زائد درخواستیں جمع کرا دی گئیں،حتمی شکل دینے کے لیے فہرستیں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو بھجوا دی گئیں،ماہانہ آمدن 50ہزار سے کم کے حامل افراد کو مفت قانونی امداد دی جائے گی،لیگل ایڈ ایجنسی کی تمام ذمہ داری پراسیکیوشن کو دے دی گئیں۔
ڈسٹرکٹ پبلک پرا سیکیوٹر وقار عابد بھٹی نےدرخواستوں کی سکروٹنی شروع کر دی،خواتین طلاق، خرچے ،حق مہر، جہیز واپسی کے کیسوں میں فری وکیل حاصل کرسکیں گی،جیلوں میں بند ملزمان جو وکیل کی استطاعت نہیں رکھتے جیل سپرنٹنڈنٹ کو درخواستیں جمع کرائیں گے۔