ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سہیلی کے گھر جانیوالی 13 سالہ لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی

سہیلی کے گھر جانیوالی 13 سالہ لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار حسین:خیرپور کے علاقہ کھوڑا تھانہ کی حدود میں تیرہ سالہ خوشبو کے ساتھ مبینہ زیادتی، بچی کے ساتھ گھناؤنا فعل کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

کھوڑا تھانہ کی حدود میں دوست سے کتاب لینے جانے والی تیرہ سالہ خوشبو کے ساتھ راستے میں مبینہ زیادتی کا شکار ہوگئی، مبینہ زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

ایس ایس پی حسن سردار نیازی کا کہنا تھا کہ  ڈی اے این سمبل لیکر لیبارٹری منتقل کیے جائیں جس بعد مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

متاثر لڑکی خوشبو نے الزام عائد کیا کہ وہ اپنی سہیلی سے کتاب لینے جارہی تھی کہ ملزم اکبر خواجہ اور شکیل خواجہ نے مجھے زبردستی گھر  لاجاکر  زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

متاثرین نے ایس ایس پی خیرپور سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔