عرفان ملک :گجر پورہ پولیس عورتوں کے تحفظ کیلئے متحرک،بیوی و بیٹی پر تشدد اور سر کے بال کاٹنے والا درندہ صفت پولیس کے شکنجے میں آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی سربراہی میں گجرپورہ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او گجر پورہ کا کہنا تھا کہ ملزم ارشد خان نے بیوی و بیٹی کے آہنی قینچی کیساتھ سر کے بال کاٹ دیئے،ملزم بیشتر اوقات اپنی بیوی اور بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا،ملزم اپنی بیوی اور بیٹی کو ڈرا دھمکا کر رکھتا ہے۔