ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ: سیاحتی مقام نوری ٹاپ پر پھنس جانیوالے 8 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا

 مانسہرہ: سیاحتی مقام نوری ٹاپ پر پھنس جانیوالے 8 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید نعمان: ڈی پی او کا کہنا تھا مانسہرہ کےسیاحتی مقام نوری ٹاپ پر پھنس جانے والے 8 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، پولیس نے بتایا کہ جنگ کے خطرات پر آزاد کشمیر شادرہ نیلم ویلی سے 22 افراد  پیدل جھل کھڈ ناران آرہے تھے۔

شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا تھا کہ نوری ٹاپ کے قریب برفباری اور گلشئیرز کی زد میں آکر 8 افراد راستے میں پھنس گئے تھے ،ناران پولیس ، کے ڈی اے اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ ٹیم نے لاپتہ افراد کو تلاش کرکے ریسکیو کیا۔

22 افراد میں سے 19 افراد کو ناراں پہنچا دیا گیا، مانسہرہ شدید سردی برف باری آکسیجن کی کمی سے قافلہ میں شامل ایک شخص کی جاں بحق ہو گیا تھا، مانسہرہ دیگر دو افراد کو لاش سمیت آزاد کشمیر نیلم کی ریسکیو ٹیم نے ریسکیو کیا ۔