ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن ،5ہزار850کلومضرصحت گوشت تلف

ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن ،5ہزار850کلومضرصحت گوشت تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:  ڈی جی فوڈاتھارٹی اور ڈی جی ایل ڈی اے کا ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن کےدوران میٹ سیفٹی ٹاسک فورس موجود تھی،5ہزار850کلوبیمارمضرصحت مرغیاں اورمضرصحت گوشت تلف کردی گئی،ٹولنٹن میں21سپلائرز،شاپس میں موجود55ہزارکلومرغیوں کی چیکنگ کی گئی،سابقہ دی گئی ہدایات پرعملدرآمدنہ ہونےپر5سپلائرزکوبھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ   تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اورمختلف امراض میں مبتلا پائی گئی، بیمارمرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پرسپلائی کی جانی تھیں،ویٹرنری سپیشلسٹ نےبرآمدشدہ مضرصحت مرغیوں کاتفصیلی معائنہ کیا، بیمارمرغیوں کاگوشت تیارکرناسنگین جرم ہے ، زیادہ منافع کی لالچ میں صحت دشمن عناصرکیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

بین الاقوامی طرزپرگوشت کی تیاری وترسیل کےنظام پرکام کررہےہیں،جعلسازمافیاکےجڑسےخاتمے کیلئےتمام تروسائل بروئےکارلائےجارہےہیں،
شہری پہلےسےذبح شدہ گوشت نہ خریدیں، مرغی اپنےسامنےذبح کروائیں۔