فاران یامین :اشتہاری ملزمان کے خلاف شکنجہ سخت کردیا گیا،ایس پی کینٹ کیپٹن (ر)قاضی علی رضا کی ہدایت پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او باٹا پور انصر نواز نے ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئےلسٹڈ یافتہ اے کیٹگری کا اشتہاری ملزم مشتاق کوگرفتار کر لیا،ملزم قتل کے مقدمہ میں 1 سال سے پولیس کو مطلوب تھا۔
ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کو مزید تفتیش کیلئےانوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔