ویب ڈیسک:کراچی میں ڈمپر کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
منگھو پیر کے علاقے ناردرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب پیش آنے والے حادثے میں کار میں سوار تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت اس کے پاس سے ملنے والے ڈرائیونگ لائسنس کی مدد سے 22 سالہ فراز قلندرانی ولد سکندر قلندرانی ، 60 سالہ سلمان اور 35 سالہ اسامہ کے ناموں سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا اسامہ سلیمان کا بیٹا تھا، حادثے کا ذمے دار ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔