ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 39 مرد، 18خواتین کو حراست میں لیا گیا

لاہور: ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 39 مرد، 18خواتین کو حراست میں لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین :باٹا پور پولیس کا رات گئے ڈانس پارٹی پر چھاپہ, ڈانس پارٹی تیڑہ پنڈ میں گرین آرچرڈ میں واقع فارم ہاوس پر جاری تھی۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران 39 مرد اور اٹھارہ خواتین کو حراست میں لیا گیا، حراست میں لئے گئے تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ڈانس پارٹی کے خلاف کارروائی 15 کی اطلاع پر کی گئی۔

دوران کارروائی موقع سے شراب اور ساونڈ سسٹم برآمد کیا گیا ہے،حراست میں لی گئی خواتین کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقلی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں بغیر کسی خواتین پولیس اہلکار کے خواتین کو پولیس موبائل میں لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔