ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

14 مئی کو انتخابات کے فیصلہ پر نظر ثانی درخواست کی سماعت 15 مئی کو ہوگی

Supreme Court, Election Comision Review petition, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے 14 مئی کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی  کی درخواست  کی سماعت بھی وہی تین رکنی بنچ کرے گا جس کی تشکیل ک، دوبارہ تشکیل اور اسکے فیصلہ کے تکنیلی پہلووں پر شدید تنقیدہوچکی ہے۔ سپریم کورٹ کےزرائع کےمطابق رجسٹرار نے 14 مئی کو پنجاب ری الیکشن کروانےکے فیصلہ پر نظرثانی کی درخواست کی 15 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردی ہے. 

رجسٹرارآفس کے مطابق خصوصی بینچ میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال کےساتھ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے اپنی نظر ثانی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رکھتی۔

  الیکشن کمیشن کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ 14 کو پنجاب میں انتخابات کروانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لے۔الیکشن کمشن اپنی رائے بتا چکا ہے کہ  پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کروانے کے فیصلہ میں  سپریم کورٹ نے الیکشن کمشن کے آئینی اختیار میں مداخلت کی اور  الیکشن کمشن کے سواکسی کو الیکشن کی تاریخ طے کرنے کااختیار حاصل نہیں۔ نظر ثانی کی درخﷺاست میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے فیصلہ کے تکنیکی خٓامیوں کی نشاندہی کر کے اس فیصلہ کو منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔