ویب ڈیسک: شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کا شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ کلیئرنس آپریشن میں 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور کلیئرنس آپریشن میں 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کو بلڈنگ کمپلیکس تک محدود کردیا گیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔
آئیایسپی آر کے زرائع نےبتایا کہ جمعہ کی صبح منہ اندھیرے دہشتگردوں کے ایک گروہ نے مسلم باغ میں واقع ایف سی کے کیمپ پر حملہ کر دیا تھا۔ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئےسیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بلڈنگ کمپلکس میں گھیر لیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران دو جوان ایمبش فائر کی زد میں آ کر شہید ہو گئے اور تین جوان زخمی ہوئے، جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔