امن و امان کی صورتحال، لاہور میں میٹرو بس سروس کو محدود کردیا گیا

 امن و امان کی صورتحال، لاہور میں میٹرو بس سروس کو محدود کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: شہرمیں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو محدود کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق میٹرو بس کو گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلایا جارہا ہے, ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس بند رہے گی،میٹرو بس سروس محدود ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔میٹروبس سروس بند  ہونے سے ایم اےاوکالج کےسامنے شہریوں کارش لگ گیا، چنگچی رکشوں کےباعث ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا۔ 

دوسری جانب تحریک انصاف کے پرتشدد احتجاج کے باعث غیر یقینی صورتحال کے باعث قومی ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثرہوا،لاہور ،اسلام آباد اور کراچی سمیت بڑے ائیر پورٹس کیلئے مختلف ائیرلائنز کی 60 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔