پشاورپولیس لائنز مسجد دھماکے میں زخمی ڈی ایس پی انتقال کرگئے

پشاورپولیس لائنز مسجد دھماکے میں زخمی ڈی ایس پی انتقال کرگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور میں پولیس لائنز مسجد دھماکےمیں زخمی ڈی ایس پی فضل الرحمان انتقال کرگئے۔

ڈی ایس پی فضل الرحمان لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ڈی ایس پی فضل الرحمان کا تعلق مردان کےعلاقہ منگا درگئی سے ہے۔ڈی ایس پی کے انتقال کے بعد پولیس لائنز مسجد کےدھماکے میں شہداء کی تعداد 86 ہوگئی۔پولیس لائنزکی مسجد میں دھماکا 30 جنوری کو ہوا تھا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر  پولیس اہلکاروں سمیت 59 افراد شہید جبکہ 140 زخمی ہوئے تھے۔

Ansa Awais

Content Writer