ویڈیو؛عمران خان سے ملتے 15 سالہ لڑکا جذبات پر قابو نہ رکھ سکا

ویڈیو؛عمران خان سے ملتے 15 سالہ لڑکا جذبات پر قابو نہ رکھ سکا
کیپشن: Imran Khan video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو نے صارفین کے دل جیت لئے، 15 سالہ لڑکے سے شفقت اور خلوص کا اظہار کیا کرتے آٹوگرافر بھی دیا، سابق وزیراعظم سے ملاقات پر لڑکے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں موجود ہیں،  لکی مروت کے رہائشی 15 سالہ لڑکے کی عمران خان سےملاقات کی خواہش پوری ہوگئی، کپتان نے شفقت بھرے انداز میں لڑکے کے سر پر ہاتھ پھیرا، اور اپنی نششت سے اٹھا کر اس کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔

ابو بکر نے عمران خان کو انگوٹھی بطور تحفہ پیش کی، نوجوان نے اپنی قمیض پر عمران خان سے آٹو گراف بھی لیا، ایبٹ آباد جلسہ میں عمران خان سے ملاقات کے خواہش مند ابو بکر کی روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،ملاقات کے موقع پر عمران خان کا کہناتھا کہ ابو بکر جیسے نوجوانوں کو ابھی سے پارٹی میں باقاعدہ شامل کریں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer