تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کا معاملہ، عمران خان سپریم کورٹ پہنچ گئے

سابق وزیراعظم عمران خان
کیپشن: Ex PM Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف از خود نوٹس کیس میں سپریم  کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی۔

سابق وزیراعظم عمران خان ازخود نوٹس کیس میں عدالتی فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کی ہے۔

  عمران خان کی جانب سے دائر اپیل میں استدعا کی گئی ہےکہ سپریم کورٹ نے 7 اپریل کو عدم اعتماد کی تحریک پر 9 اپریل کو ووٹنگ کرانےکا حکم دیا، عدالت کے 7 اپریل کے فیصلے میں کئی سقم ہیں جن پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے نظرثانی اپیل  میں استدعا کی ہےکہ اسمبلی کی کارروائی کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے آئین کے آرٹیکل5 پر عملدرآمد کیا، سربراہ حکومت کا ڈپٹی اسپیکرکےاقدامات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا لہٰذا سپریم کورٹ کے 7 اپریل کے فیصلے پرنظرثانی کرتےہوئےکالعدم قراردیا جائے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor