سٹی 42: آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی.
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق حسن علی 6درجے ترقی پاکرکیرئیربیسٹ 14ویں نمبرپرآگئے، شاہین شاہ آفریدی 9درجے ترقی پاکرکیرئیربیسٹ 22ویں نمبر پرآگئے۔ نعمان علی 12درجے ترقی پاکرکیرئیربیسٹ 46ویں نمبرپر آگئے، اظہرعلی 4درجے ترقی پاکر 16ویں پوزیشن پر آگئے عابدعلی 38 درجے ترقی پاکر 40ویں پوزیشن پر آگئے ۔
نعمان علی بلے بازوں میں 116ویں نمبر پر آگئے، بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 10ویں نمبرپر چلے گئے، واضح رہے کہ بلےبازوں میں کین ولیمسن اورباؤلروں میں پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔