نماز عید کے اجتماعات کی مانٹیرنگ کیلئے کمیٹیاں تشکیل

Eid ul Fitar Prayers
کیپشن: Eid ul Fitar Prayers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) نماز عید کے اجتماعات کی مانٹیرنگ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جو نماز عید سے پہلے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے حوالے سے علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

 این سی او سی نے عیدالفطر کیلئے گائیڈلائنز کی منظوری دے دی جس کے تحت عید کی نماز کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھلی جگہوں پر پڑھائی جائے، اگر مسجد کے اندر نماز پڑھانا ضروری ہو تو دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھیں۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہےکہ مسجد یا کسی بھی کھلی جگہ پر رش کم کرنے کے لیے نماز دو سے تین بار پڑھائی جائے اور نماز عید کا خطبہ محدود رکھا جائے، بیمار، بزرگ اور 15 سال سے کم عمر بچے نماز میں آنے سے گریز کریں، عید کی نماز کے لیے آنے والے ماسک لازمی پہنیں۔

دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے متحرک ہوگئی۔  انتظامیہ کی جانب سے علمائے کرام کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ نمازیوں کو گھروں سے جائے نمازیں لانے کی ہدایات کریں جس کے بعد مختلف مساجد سے جائے نمازیں ساتھ لانے کیلئے اعلانات بھی کروانے شروع کردیئے گئے ہیں، علمائے کرام کی جانب سے نمازیوں کو ماسک بھی پہن کر مسجد آنے کی درخواست کی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے علمائے کرام کو تنگ جگہوں پر قائم مساجد کے باہر کھلی جگہوں پر نماز عید کے اجتماعات کرنے کا کہا گیا ہے ۔علماء کو ہدایات کی گئیں ہیں کہ مساجد میں چھ فٹ کا فاصلہ یقینی بنایا جائے، نماز عید کا خطبہ بھی مختصر رکھا جائے۔

 علمائے کرام کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ نمازیوں کو گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے بھی گریز کی ہدایت کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer