لاہور کے 21 ہائر سکینڈری سکولوں کے طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

ہائر سکینڈری سکولوں
کیپشن: ہائر سکینڈری سکولوں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور کے 21 ہائر سکینڈری سکولوں میں زیر تعلیم ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، شہر کے پچاس فیصد سکولوں میں گریڈ بیس کے پرنسپلز تعینات نہیں جبکہ 80 فیصد سکولوں میں طلبا کو پڑھانے کیلئے ماہرین مضامین ہی دستیاب نہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی کے باعث شہر کے 21 ہائر سکینڈری سکولوں میں زیر تعلیم ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، 50 فیصد سکولوں میں گریڈ 20 کے پرنسپلز ہی تعینات نہیں جبکہ 80 فیصد سکولوں میں انٹرمیڈیٹ کے طلبا کو منتخب مضامین پڑھانے کیلئے سبجیکٹ اسپیشلسٹ ہی فراہم نہیں کیے جاسکے۔

گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول مانگا، چوہنگ، جلوموڑ، اتوکی اعوان، پائلٹ وحدت روڈ، شاہدرہ اور دھرم پورہ میں پرنسپلز کی آسامیاں خالی ہیں، جبکہ انٹرمیڈیٹ کیلئے سوشیالوجی، ایجوکیشن، اردو، شماریات، سوکس، ہوم اکنامکس، فزکس، کیمسٹری، فزیکل ایجوکیشن کے ماہر اساتذہ دستیاب نہیں۔

مذکورہ سکولوں میں 20 سے زائد مضامین کی آپشن دینے کے باوجود 3 سے زائد سبجیکٹ اسپیشلسٹ تعینات نہیں ہیں۔ 

صدر پاس پنجاب رانا عطاء محمد کا کہنا ہے کہ بہترین تعلیمی سہولیات نہ ہونے کے باعث شہر کے ہائر سکینڈری سکولز بند ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کرنے کا اعلان کردیا، ساڑھے سات ہزار سکولوں کو مرحلہ وار فنڈز جاری کیے جائیں گے۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن تین ماہ کے بقایاجات کی مد میں فنڈز جاری کرے گا۔

واضح رہےکہ لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں۔ این سی او سی کے مطابق تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رہیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer