ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے

ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد ) ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے 10 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سب انسپکٹر عمران قمر پڈانہ کو ایس ایچ او سبزہ زار تعینات کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس لائنز سے سب انسپکٹر عمران قمر پڈانہ کو ایس ایچ او تھانہ سبزہ زار، انسپکٹر محمد سبطین شاہ کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ اسلامپورہ جبکہ انسپکٹر منصور احمد ایس ایچ او تھانہ ہئیرکو کلوز پولیس لائنز تعینات کردیا گیا۔

انسپکٹر طارق علی ایس ایچ او تھانہ مستی گیٹ کو کلوز پولیس لائنز، ایس ایچ او تھانہ نواں کوٹ انسپکٹر علی عباس کو کلوز پولیس لائنز، سب انسپکٹر احمد عثمان مجید پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ نواں کوٹ تعینات کیا گیا ہے۔

سب انسپکٹر محمد اکرام خان پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ہیئر، ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سبزہ زار سب انسپکٹر محمد رضوان ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ مستی گیٹ، سب انسپکٹر محمد شاہد حسین پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ستوکتلہ جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ستوکتلہ سب انسپکٹر محمدشہزاد رضا کو کلوز پولیس لائنز کر دیا گیا۔

پولیس ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم کیا ہے۔