سٹی 42: نہال ہاشمی کے گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارکبادیں شروع ہوگئیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نہال ہاشمی کو سندھ کا گورنر بننے پر مبارک باد دی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاامید ہے کہ گورنر سندھ نہال ہاشمی وفاق اور صوبے میں ہم آہنگی کے لئے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
گورنر سندھ جمہوری روایات کے استحکام اور عوامی مسائل کے حل کیلئے آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض ادا کریں۔گورنر سندھ نہال ہاشمی اپنے سیاسی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے میں اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھائیں۔
وزیرا علی سندھ مراد علی شاہ نے نہالہاشمی کوفون کیا ۔ گورنر بننے پر مبادکباد دیدی ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا صوبے کے مسائل ملکر حل کریں گے۔