ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوالمنڈی پولیس نے منشیات فروشی کا بڑا  نیٹ ورک پکڑ لیا؛ میاں بیوی سمیت 4 ملزم گرفتار

گوالمنڈی پولیس نے منشیات فروشی کا بڑا  نیٹ ورک پکڑ لیا؛ میاں بیوی سمیت 4 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایس پی سٹی کی سربراہی میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ گوالمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے منشیات فروشی کا بڑا  نیٹ ورک پکڑ لیا۔

80 لاکھ مالیت کی ہیروئن گوالمنڈی پولیس کی گرفت میں آگئی ۔  میاں بیوی سمیت چار ملزمان گرفتار ہوگئے ۔ ایس پی سٹی  کا کہنا ہے کہ گوالمنڈی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران ملزمان کو منشیات کی ترسیل کرتے گرفتار کیا،ملزمان ذاکر اور جان محمد  پشاور سے منشیات لا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے،ملزم آصف اپنی بیوی رابعہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ہیروئن کی ترسیل مختلف اضلاع میں کرتا تھا۔ ملزم پولیس کی تلاشی سے بچنے کے لیے اپنی بیوی کو ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار رکھتا ۔ملزمان کی دوران گرفتاری پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت کے باوجود فرار ہونے کی کوشش ناکام  بنا دی گئی ۔

ایس ایچ او گوالمنڈی یونس بھٹی اور انچارج چوکی میو ہسپتال نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کو بے نقاب کیا،گوالمنڈی پولیس کی بروقت کاروائی نے لاہور کی نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچا لیاملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مکروہ دھندے میں ملوث نیٹ ورک کے دیگر ملزمان  کی گرفتاری کیلیے چھاپے جاری ہیں ۔ انسداد منشیات فروشی کے خلاف بڑی کاروائی پر گوالمنڈی پولیس کی ٹیم کو شاباش دی گئی ۔ حکومت پنجاب کے احکامات پر منشیات سے پاک شہر کے لیے پر عزم ہیں۔