(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کل کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ کل بروز جمعہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا تعین ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ پیٹرول مہنگا ہوگا یا نہیں؟
واضح رہےکہ خطے کی صورتحال اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔