ویب ڈیسک :اسٹیٹ بنک نے 25 ہزار اور 40 ہزار مالیت والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیئم انعامی بانڈز کی36ویں قرعہ اندازی 10 مارچ کو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔
40 ہزار مالیت کے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 367558 نے جیتا ہے جس کی مالیت 8 کروڑ ہے جبکہ دوسرے انعام کے حقدار تین خوش نصیب 463623، 676830 اور 855627 ٹھہرے ہیں جس کی انعامی رقم 3 کروڑ روپے ہے،تیسرا انعام 5 لاکھ روپے ہیں۔
سٹیٹ بینک نے 25 ہزار مالیت کے پریمیئم انعامی بانڈز کے نتائج کا اعلان بھی کیا ہے جس کی 21ویں قرعہ اندازی 10 مارچ 2026 کو ملتان میں ہوئی۔
25 ہزار مالیت پر پہلا انعام جیتنے والے دو خوش نصیبوں کا نمبر 163294 اور 976291 ہے جس کی مالیت 3 کروڑ روپے ہے۔دوسرا انعام جتینے والے پانچ افراد کے نمبرز 124760، 396147، 669484، 784591، 846050 ہیں اور انعامی رقم ایک کروڑ ہے جبکہ تیسرے انعام کی مالیت تین لاکھ روپے ہے۔