ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کیلئے بری خبر،بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرانےکافیصلہ

 تحریک انصاف کیلئے بری خبر،بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرانےکافیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : تحریک انصاف کیلئے بری خبر،بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرانےکافیصلہ،اس فیصلے سے پی ٹی آئی الیکشن سے باہر ہو جائے گی ۔

محکمہ بلدیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اگلے بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہونگے۔ اس فیصلے سےپی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن سے باہر ہو جائے گی۔پی ٹی آئی کے پاس کوئی انتخابی نشان نہیں ۔

 ذرائع کے مطابق انتخابی نشان نہ ہونے سے پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن نہیں لڑ سکے گی۔ذرائع کے مطابق اس فیصلے سےمسلم لیگ نون کے لئے بلدیاتی الیکشن جیتنے کی راہ ہموار ہو گئی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں آزاد امیدوار کھڑے کرے گی ۔

Ansa Awais

Content Writer