طاہر جمیل:لاہور میں مستحق خاندانوں کے لیے رمضان نگہبان پیکیج کے تحت 10 ہزار روپے کی مالی امداد کے لیے کارڈز کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔
انتظامیہ کے مطابق کل 1,01,882 مستحق افراد کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے ضلعی انتظامیہ کو اب تک 91,816 کارڈز موصول ہوئے ہیں۔
اب تک 85,130 مستحق افراد کو کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی چار ہزار 317 افراد کو عنقریب کارڈز فراہم کیے جائیں گے۔ واپس آنے والے 2,369 کارڈز کے ایڈریس کی دوبارہ تصدیق کی جائے گی تاکہ تمام مستحق افراد تک سہولت بروقت پہنچ سکے۔
بینک آف پنجاب کے عملے اور ایجنٹس فیلڈ میں متحرک ہیں تاکہ شہریوں کو آسانی سے کارڈز فراہم کیے جائیں اور شہری کارڈ کے ذریعے دکانوں سے اپنی مرضی کا راشن خرید سکیں۔
یہ اقدام حکومت کی طرف سے مستحقین کی مالی معاونت اور رمضان کے مقدس مہینے میں شہریوں کو بنیادی ضروریات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔