ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کی 3 بنیادی شرائط سامنے آگئیں

جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کی 3 بنیادی شرائط سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مشرق وسطیٰ میں جاری  کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایران کے صدر مسعود پزشکیان  تین بنیادی شرائط پیش کر دی ہیں۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے روس اور پاکستان کی قیادت سے گفتگو کے دوران خطے میں امن کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔

 ان کے مطابق جنگ کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کیا جائے، ہونے والے نقصانات کا معاوضہ ادا کیا جائے جبکہ آئندہ کسی بھی جارحیت سے بچاؤ کے لیے عالمی سطح پر ٹھوس ضمانتیں فراہم کی جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے شروع ہونے والے اس تنازع کو ختم کرنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ ایران کے قانونی حقوق کو تسلیم کیا جائے، جنگ سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور مستقبل میں حملوں کی روک تھام کے لیے مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں دی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ صیہونی حکومت اور امریکا کی جانب سے مسلط کی گئی ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ اس تنازع کے اصل اسباب کو تسلیم کیا جائے  جبکہ  انصاف پر مبنی حل تلاش کیا جائے۔

ایرانی صدر کے مطابق ایران کی پالیسی خطے میں استحکام اور امن کو فروغ دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے جائز مطالبات مان لیے جائیں تو جنگ کے خاتمے اور دیرپا امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔