ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس ایچ او کے کمرے سے منشیات برآمد، فرار اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

ایس ایچ او کے کمرے سے منشیات برآمد، فرار اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فیصل آباد میں ایس ایچ او تھاناسمن آباد کے کمرے سے منشیات برآمد ہونے پر 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ 

پولیس کے مطابق تھاناسمن آباد کے ایس ایچ او کے کمرے میں چھاپہ مارا گیا، جہاں سے 4 کلو افیون اور 2 کلو چرس برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات برآمد ہونے پر چاروں اہلکار فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق منشیات برآمد ہونے پر ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،  مقدمےمیں ایس ایچ او،سب انسپکٹر،کانسٹیبل اورڈرائیور نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق اہلکاروں نے 6 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر کے 2 منشیات فروشوں کوچھوڑا تھا، جس پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے نشاندہی کی اور ڈی ایس پی فیکٹری ایریا نے کارروائی کی۔