ویب ڈیسک : محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے عید الفطر پر تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
سیکرٹری خزانہ پنجاب نے تنخواہوں کی جلد ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق سرکاری ملازمین کو عید الفطر کے لیے26 مارچ کو تنخواہیں دے دیں جائیں،سیکرٹری خزانہ پنجاب نے تنخواہوں کی جلد ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سرکاری ملازمین کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن متعلق محکموں کو ارسال کردیا گیا۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے ہدایت کی کہ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر تنخواہوں کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔