سٹی42: لاہور پولیس کاایک اور اعزاز/کرائم فائٹر انسپکٹرجاوید حسنین کو پریزیڈنٹ پولیس میڈل(تمغہ شجاعت)سے نوازا گیا۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے انسپکٹر حسنین جاوید کوپریزیڈنٹ پولیس میڈل(تمغہ شجاعت) لگایا، وفاقی حکومت نے انسپکٹر جاوید حسنین کوپریزیڈنٹ پولیس میڈل(تمغہ شجاعت) دینے کی منظوری دی۔
سی سی پی او لاہور نے انسپکٹر حسنین جاوید کو ان کی بے مثال جرات و بہادری پرپریزیڈنٹ پولیس میڈل(تمغہ شجاعت) کے لئے نامزد کیا تھا، انسپکٹر جاوید حسنین اور پولیس ٹیم نے نومبر 2023ء میں 15کال پرکارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو جہنم واصل کیا تھا۔
6ڈاکوؤں نے اقبال ٹاؤن کے کالج بلاک میں شہری کے اہلِ خانہ کو یرغمال بنارکھا تھا، انسپکٹر جاویدحسنین اور پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈاکوؤں کو منطقی انجام تک پہنچایا۔
لاہور پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری کارروائی کی بدولت تمام مغویوں کی باحفاظت بازیابی ممکن ہوئی، ڈاکوؤ ں میں محسن عرف گوگی،وسیم ولد شریف،عمران ولد اللہ دتہ، نعمان ولد عبدالمجید، علی رضا ولد رحمت اور علی رضا ولد منشاء شامل تھے،سابقہ ریکارڈ یافتہ ڈاکوؤں کا تعلق میاں چنوں سے تھا،25سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔
سی سی پی او لاہور کی جان پر کھیل کرڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر انسپکٹر حسنین جاوید اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جاوید حسنین نے فرض کی انجام دہی کے دوران بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا، قانون شکن عناصر کے سامنے سینہ سپرپولیس جوان فورس کے لئے مشعل ِ راہ ہے۔
شاندار کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی محکمہ پولیس کی اہم ترجیح ہے،پولیس کے بہادر جوانوں کی حوصلہ افزائی اورویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے،لاہور پولیس آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔
انسپکٹرجاوید حسنین کی جانب سے پریزیڈنٹ پولیس میڈل(تمغہ شجاعت) پر سی سی پی او لاہورسے اظہار تشکر کیا۔