فاران یامین:قومی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی گفتگو، کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ دوبارہ قومی ٹیم میں موقع ملا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب کا کہنا تھا کہ نائب کپتانی کی ذمہ داری بھی ملی ، امید ہے ذمہ داری کو اچھے سے نبھاؤں گا، جو ہمیں ٹیم منیجمنٹ کی طرف سے ٹاسک دیا گیا امید ہے اس پر پورا اتریں گے۔
ہماری اس ٹیم میں کافی نوجوان کھلاڑی ہیں جن کے ہونے سے مثبت رزلٹ ملیں گے، کسی بھی نوجوان کھلاڑی کیلئے اعزاز کی بات ہوتی ہے کہ وہ ملک کی نمائندگی کرے۔
شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں کافی نوجوان کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی بار سلیکٹ ہوئے ہیں،نوجوان کھلاڑیوں سے کافی امیدیں ہیں امید ہے اچھے نتائج ملیں گے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دبئی پہنچ چکی ہے، قومی ٹیم گزشتہ رات 3 بج کر 30منٹ کی پرواز سے روانہ ہوئی۔
قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی نیوزی لینڈ پہنچے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائیگا