کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر ایشین چیمپئنز لیگ سے باہر ہو گئی

Cristiano Ronaldo, City42, Asian Football League, Alnasar Club, Asia
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر کلب ایشین چیمپئنز لیگ سے باہر ہو گئی

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر کلب ایشین چیمپئنز لیگ سے باہر ہو گئی، العین کلب پنالٹی شوٹ آؤٹ  پر میچ جیت کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

کوارٹر فائنل کے سیکنڈ لیگ میں العین کلب ایک گول کی برتری کے ساتھ میدان میں اتری اور میچ میں مزید دو گول داغ دئیے۔یعنی العین کو النصر پر تین صفر کی برتری مل گئی۔  رونالڈو کی ٹیم النصر نے شاندار فائٹ بیک کیا،کئی یقینی چانسز ضائع ہونے کے باوجود تین گول کر لئے۔  رونالڈو تین گز کی دوری سے گیند کو جال میں نہ پہنچا سکے۔مقررہ وقت میں مقابلہ تین دو گول رہا لیکن ایگریگیٹ پر تین تین گول سے برابر ہوگیا۔اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں نے مزید ایک ایک گول کیا اور میچ کے فاتح کا فیصلہ نہ ہو سکا ۔  میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ سےہوا جس میں العین کلب نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔