ترکی کے صدر کا آصف علی زرداری کو ٹیلی فون،صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

ترکی کے صدر کا آصف علی زرداری کو ٹیلی فون،صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون،صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد دی۔

 ٹیلی فون رابطے کے دوران دونوں صدور کا دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں صدور نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور بھی دیا۔

دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے ترک کے صدر کے ٹیلیفون رابطے پر نیک تمناؤں پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور ترکی کی عوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی جبکہ صدر مملکت نے جلد ہی صدر رجب طیب اردگان کو پاکستان مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔