لیسکو نے شہر میں کئی گرڈ سٹیشنوں سے منسلک لائنوں پر تعمیراتی کاموں کا شیڈول جاری کر دیا۔ 

LESCO Shut Down schedule, LESCO Constructing and maintenance work, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : لیسکو نے رمضان المبارک کے دوران مختلف علاقوں میں تعمیراتی کاموں کا  شیڈول جاری کر دیا۔ تعمیراتی کاموں کے دوران مزدوروں کی سیفٹی کے لئے متعلقہ علاقوں میں بجلی  بند رکھی جایا کرے گی۔ لیسکو نے شہریوں کو  آگاہ کرنے کے لئے شیڈول جاری کر دیا۔

گارڈن، قرطبہ، شادمان گرڈ سٹیشنوں  سے کلنے والی بجلی کی ٹرانسمشین لائنوں کے انتہائی ضروری تعمیراتی کاموں کے لئے   13مارچ سے 9اپریل تک روزانہ صبح 7سے شام 5بجے انجینئیرز اور متعلقہ سٹاف مصروف رہے گا۔ اس دوران  متعدد متعلقہ علاقوں میں بجلی بند ہو ا کرے گی،گلشن راوی، ریواز   گارڈن کے علاقوں کے مکینوں کو  تعمیراتی کاموں کے سبب بجلی کی بندش کے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ 

لاہور کینٹ، ویلنگٹن مال، رحمان پارک گرڈ سٹیشن سے منسلک ٹرانسمشن لائنوں پر بھی انتہائی ضروری تعمیراتی کاموں کے سبب روزانہ ورکنگ آورز کے دوران بجلی کی سپلائی متاثر ہو گی۔بھاٹی گیٹ اور فورٹ گرڈز سے منسلک ٹرانسمشن لائنوں پر بھی انتہائی ناگزیر تعمیراتی کام شروع کئے جا رہے ہیں جس کے سبب ان گرڈ سٹیشنوں سے منسلک علاقوں میں بجلی ورکنگ آورز کے دوران بند رہا کرے گی۔