اللہ نے جو ذمہ داری دی ہے، بطریق احسن ادا کرنے کی کوشش کروں گا، محسن نقوی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالٰی نے جو ذمہ داری دی ہے۔ اسے  بطریق احسن ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں خصوصی تقریب کا احتمام کیا گیا۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون،  وفاقی وزیر قانون سینٹر اعظم نذیر تارڑ، پاکستان و پنجاب بار کونسل کے عہدیداران نے شرکت کی ، اس کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور مختلف بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ 

وکلاء رہنماؤں نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے بے مثال کارکردگی پر محسن نقوی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، کہا کہ محسن سپیڈ نے ہر سطح پر  خود کو منوایا۔ محسن نقوی نے مختصر عرصے میں حیران کن رفتار کے ساتھ عوامی منصوبوں کو مکمل کیا ۔ وکلاء رہنماؤں نے وفاقی وزارت کے  منصب پر فائز ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

 محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالٰی نے جو ذمہ داری دی ہے، اسے  بطریق احسن ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ وکلاء برادری کے لئے جو کچھ کر سکتے تھے کیا۔ وکلاء برادری میرے دل کے قریب ہے۔  ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں اور ٹیم ورک سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ 

وکلاء رہنماؤں نے وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کیلئے ریکارڈ کام پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔