چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین دونوں ریٹائر، سینیٹ تین ہفتے کیلئےغیر فعال

Senate of Pakistan, Chairman Senate Retired, Deputy Chairman Senate Retired, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی ریٹائرڈ ہوگئے . چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین دونوں  کی نشستوں کی مدت بیک وقت ختم ہو جانے کے باعث اس وقت سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے والا کوئی نہیں رہا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ  نے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین دونوں کے آج بیک وقت ریٹائڑ ہو جانے کے بعد سینیٹ کے عملاً غیر فعال ہونے جانے کے امکان کے پیش نظر رولز میں ترمیم سے متعلق تجویز پیش کی لیکن حکومت نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔

سینیٹ کو فعال رکھنے سے متعلق پارلیمانی لیڈرکمیٹی میں اتفاق کے باوجود رولز میں ترامیم نہ ہوسکی۔