رمضان المبارک میں اوقات کار میں تبدیلی

LDA One Window Operation, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رمضان المبارک میں لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ون ونڈو آپریشن کے  اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی۔

ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں پبلک ڈیلنگ کے نئے اوقات کار کا شیڈول جاری ہو گیا ہے جس کے مطابق  ون ونڈو سیل کے رمضان المبارک میں اوقات کار پیر سے جمعہ  کے دوران صبح 9 بجے سے شام 4:30 بجے تک ہوا کریں گے۔

پہلی شفٹ صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 1 بجے سے شام 4:30 بجے تک ہو گی۔

ایک ڈی اے ون ونڈو آپریشن کی مینیجمنٹ کی جانب سے شہریوں سے  کہا گیا ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق تشریف لائیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن ایل ڈی اے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔