ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف نے دفعہ 144 کو چیلنج کردیا

تحریک انصاف نے دفعہ 144 کو چیلنج کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں دفعہ 144  کے نفاذ کو الیکشن کمیشن میں چیلنج  کردیا۔

 پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ کیا ، عمران خان نے بابر اعوان کو دفعہ 144 کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے ہدایت کی، عمران خان کی ہدایت پر بابر اعوان نے پٹیشن تیار کرکے دائر کردی ۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے ۔ لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے ۔پنجاب حکومت دفعہ 144 کا نفاذ کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا 15 کی خالف ورزی کررہی ہے ۔پنجاب حکومت پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی کو روکنے کی کوشش کررہی ہے ۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی ریلی اور پی ایس ایل کے میچ کا روٹ مختلف ہے ، تحریک انصاف کی ریلی ساڑھے پانچ بجے ختم ہوگی جبکہ پی ایس ایل کا میچ سات بجے شروع ہوگا ،اس سے پہلے کسی شہر میں پی ایس ایل کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا گیا ،الیکشن کمپین تحریک انصاف کا آہینی حق ہے ،پنجاب حکومت غیر قانونی طور پر تحریک انصاف کی الیکشن کمپین کو روک رہی ہے ۔