ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاؤن، مارکیٹیں 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ

لاک ڈاؤن، مارکیٹیں 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور سمیت پنجاب بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں، جشن بہاراں اور دیگر عوامی اجتماعات پر 2 ہفتے کی پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مارکیٹس اور بازار مغرب تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دودھ، دہی کی دکانیں، میڈیکل سٹورز اور تندوروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ شادی ہالز اور مارکیز میں شادیاں کرنے پر 2 ہفتے کی پابندی ہوگی۔ ریسٹورنٹس سے صرف ٹیک آوے کی اجازت ہوگی۔ مزارات اور سینما ہال بھی دو ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارکس شام 6 بجے بند کرنے جبکہ دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کی اجازت ہوگی اور 50 فیصد سٹاف گھر سے کام کرے گا۔

حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ خصوصاً میٹرو بس سروس اور اورنج لائن میٹروٹرین کیلئے مسافروں کی تعداد ایس او پیز کے مطابق محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا ٹیسٹوں کی 5 فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں ان فیصلوں کا اطلاق اتوار سے ہوگا اور یہ پابندیاں اگلے دو ہفتے تک نافذ العمل رہیں گی۔ محکمہ پرائمری وسکینڈری ہیلتھ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔