مہنگی اشیاء بیچنے والے ہوجائیں ہوشیار خبردار

مہنگی اشیاء بیچنے والے ہوجائیں ہوشیار خبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) مہنگی اشیاء بیچنے والے اب نہیں بچیں گے، رمضان سے قبل گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا، صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں اور چیف سیکرٹری نے ناجائز منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایات جاری کردیں۔

صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں رواں ماہ گرانفروشی کیخلاف اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری صنعت، سی ای او اربن یونٹ، کمشنر لاہور، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی، اس موقع پر رمضان المبارک سے قبل گرانفروشی کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں ماہ گرانفروشی پر29افراد کو گرفتار جبکہ 32مقدمات درج کیے گئے، گرانفروشوں کو 92 لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔

 صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے، رمضان سے قبل اشیاء کی قیمتوں، طلب اور رسد پر کڑی نظر رکھی جائے، جبکہ چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے کہا کہ مہنگائی کے مسئلے کے مستقل حل کیلئے پرائس کنٹرول کا مربوط نظام وضع کرنا ہوگا۔

 انہوں نے ڈی سیز کو ناجائز منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے، کسانوں کو فارمرز مارکیٹس قائم کرنے کے سلسلہ میں سہولیات فراہمی کرنے کی ہدایت کی۔

Sughra Afzal

Content Writer