(سعید احمد سعید) لاہور سمیت ملک کی ساتوں ریلوے ڈیژنوں کو ہدایات جاری کردیں، چیف میڈیکل آفیسر ریلوے نے سی ای او ریلوے دوست علی لغاری کی ہدایت پرمراسلہ جاری کیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈویژنل افسران کرونا وائرس وبا کے خدشے کے پیشِ نظر پیشگی انتظامات مکمل کریں، کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر انتظامات کے لیے ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر کو فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ ڈویژنل میڈیکل آفیسر متعلقہ ڈویژن میں فوکل پرسن ہوں گے، ریلوے افسران کو دی جانے والی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ریلوے ہسپتالوں میں مشتبہ مریضوں کے لیے سکریننگ اور آئسولیشن وارڈ تشکیل دیا جائے۔
کروناوائرس کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی جائے۔ احتیاطی تدابیر کے بینرز، پوسٹرز اور دیگرمعلومات کو سٹیشنوں،ڈویژنوں اور ہیڈکواٹرز میں اہم جگہوں پر آویزاں کیے جائیں۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس کے کیرن ہسپتال سمیت تمام ڈویژنوں کے ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے علیحدہ سے کمرہ مختص کیا جائے۔