ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت نے بجٹ میں اضافہ کردیا

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت نے بجٹ میں اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) کورونا وائرس سےنمٹنے کے لیے پنجاب حکومت کا اقدام، بجٹ میں اضافہ کردیا،کابینہ نے کورونا وائرس کیخلاف اقدامات کیلئے ایک ارب روپے کی منظوری دے دی۔
پنجاب کابینہ کےاجلاس میں کرونا وائرس سےنمٹنے اور حفاظتی اقدامات کے لئے حکومت نے بجٹ 26 کروڑ سےبڑھا کر ایک ارب کردیاگیا. کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بیرون ملک سے ضروری طبی آلات بھی فوری منگوانے کے احکامات جاری کیےگئے ہیں جبکہ کابینہ نےمختلف تکنیکی کمیٹیوں سےکرونا وائرس کیخلاف اقدامات کیلےسفارشات بھی مانگ لی ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پاکستان میں آ چکا ہے، کورونا بہت تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے،  کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح بہت تیز ہے۔ پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی گئی ہے،  کورونا وائرس سے 80 ہزار لوگ متاثر ہوئے،  کورونا وائرس کےخدشات کےپیش نظر اقدامات کر رہےہیں۔ تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی گئیں ہیں۔ ہمیں احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے، حفاظتی تدابیروں سے ہی کورونا وائرس کی روک تھام ممکن ہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔