ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں داخلوں کیلئے "ب" فارم لازمی قرار

سرکاری سکولوں میں داخلوں کیلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے شہر بھر کے تمام سرکاری سکولوں کو جعلی انرولمنٹ کرنے سے روک دیا، اب سکولوں میں بچوں کے داخلوں کیلئے والدین کو ب فارم جمع کروانالازمی ہوگا۔

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 69 فیصد جعلی انرولمنٹ کا انکشاف ہوا تھا جس کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹس لے لیا، ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے تمام سرکاری سکولوں کو جعلی انرولمنٹ کرنے سے روک دیا ہے، تمام سکول سربراہان بچوں کے داخلوں سے قبل والدین سے (ب) فارم لازمی وصول کریں گے۔

مراسلہ میں مزید کہا گیاہے کہ ب فارم کے اندراج کے بغیر کسی بھی طالبعلم کا داخلہ نہیں کیا جائے گا جبکہ جعلی انرولمنٹ کرنیوالے سکول سربراہان کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

 یادرہے کہ گزشتہ برسوں میں پنجاب میں 70 لاکھ کے قریب اور لاہور کے مختلف سکولوں میں  35 ہزار سے زائد بچوں کے جعلی داخلوں کا انکشاف ہوا ہے۔