حکومت نے چار ارب سینتالیس کروڑ روپے مالیت کے3 منصوبوں کی منظوری دیدی

حکومت نے چار ارب سینتالیس کروڑ روپے مالیت کے3 منصوبوں کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) حکومت پنجاب نے چار ارب سینتالیس کروڑ روپے مالیت کے تین منصوبوں کی منظوری دیدی، گھروں میں کام کرنیوالے بچوں پر چائلڈ لیبر سروے کیلئے چوبیس کروڑ سینتیس لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا رواں مالی سال کے منصوبوں کی منظوری پر بیسواں اجلاس چئیرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھرمیں چائلڈ لیبر سروے کے فیز ٹو کیلئے چوبیس کروڑ سینتیس لاکھ روپے منظور کیے گئے جس سے محکمہ لیبر لاہور سمیت صوبہ بھر میں گھروں میں کام کرنیوالے بچوں کی رپورٹ تیارکرے گا۔

دوسری جانب پنجاب بھر میں نہروں کے اطراف شجرکاری میں اضافے کیلئے پچاس کروڑمنظور کیے گئے ہیں، جبکہ اسلام بیراج کی بحالی اور جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے تین ارب بہتر کروڑ روپے منظور کیے گئے۔ صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے محکمہ خزانہ کومختص فنڈز کے اجرا ء کی بھی منظوری دے دی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer