شہزاد خان: وفاقی بجٹ 2026-27 پر ردعمل دیتے ہوئے صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح میں کمی کے فیصلے کو سراہتا ہے، تاہم بجٹ میں ایس ایم ای سیکٹر کیلئے کوئی نمایاں ریلیف نہیں دیا گیا۔
صدر لاہور چیمبر آف کامرس فہیم الرحمن سہگل نے مزید کہا کہ پٹرولیم لیوی کا کوئی جواز نہیں بنتا اور بڑے شہروں میں نئے صنعتی اسٹیٹس کے قیام کی ضرورت کے باوجود بجٹ اس حوالے سے خاموش ہے۔
سینئر نائب صدر لاہور چیمبر تنویر احمد شیخ نے کہا کہ بجٹ میں کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کیلئے کوئی مؤثر اقدام نظر نہیں آیا، تاہم برآمد کنندگان کو ریلیف دینا اور فکس ٹیکس اسکیم میں تاجروں کو سہولت فراہم کرنا مثبت قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال کا ٹیکس ہدف پورا نہیں ہو سکا، اس کے باوجود نئے مالی سال میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی اور نئے صنعتی زونز کے قیام کے حوالے سے بھی بجٹ میں کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔
اس موقع پر لاہور چیمبر کے رہنماؤں نے مرحوم میاں انجم نثار کی خدمات کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔