سٹی 42: سوشل میڈیا آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا ۔
یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو کردیا گیا۔ بینک ادائیگی کے وقت ٹیکس کاٹیں گے۔
سوشل میڈیا کریئیٹرز کے لیے نیا ٹیکس نظام آگیا ۔
یوٹیوبرز، انفلوئنسرز اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرز کی آمدن پر بینکوں کے ذریعے ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی ہوگی۔
الیکٹرک گاڑیوں کے سی کے ڈی کٹس پر رعایت برقرار ہے ۔ الیکٹرک وہیکلز کے لیے سی کے ڈی کٹس کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ میں ایک سال کی توسیع ہے
رعایت 30 جون 2027 تک نافذ رہے گی۔
الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے حکومتی اقدام ہے ۔ حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی اسمبلنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے سی کے ڈی کٹس کی درآمد پر دی گئی ٹیکس چھوٹ مزید ایک سال بڑھا دی۔