ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تنخواہ دار طبقے پر عائد سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ

تنخواہ دار طبقے پر عائد سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں روزگار کی فراہمی اہم ترجیح ہے، تنخواہ دار طبقے پر عائد سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

بجٹ تقریر کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر کی تنظیم نو جاری ہے، دفاعی شعبے کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکول نیٹ ورک کو بھی توسیع دی جارہی ہے۔ 

وزیرخزانہ کے مطابق وزیراعظم اپنا گھر اسکیم کے لئے71 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جاری اخراجات سے آزادکشمیر کیلئے 146ارب، جی بی کیلئے 88 ارب روپے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کا ایک ہزار ارب روپے، صوبوں کا ترقیاتی پروگرام 2224 ارب روپےتجویز کیا گیا ہے۔ گرانٹ کی مد میں 2680ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ 

دوسری جانب تنخواہ دار طبقے پر عائد سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آمدنی کے 4 سلیب کے تنخواہ دارافراد کو ریلیف دینے کی تجویز پیش کی گئی۔