سٹی 42: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا ایف بی آر میں اصلاحات جاری ہیں،نتائج حوصلہ افزا ہیں۔تبدیلی کی قیادت خود وزیراعظم کر رہے ہیں۔اس تبدیلی کے ثمرات سامنے آرہے ہیں۔زرخیزی کے نام سے 7 لاکھ 50 ہزار کسانوں کو قرضہ جات فراہم کئے جارہے ہیں
کم بجلی کرنے والے پنکھے لگائے جارہے ہیں۔7.1 ارب کے منصوبے کے ذریعے ملک بھر اسٹوریج سہولیات قائم کی جارہی ہیں
16 لاکھ سے زائد تاجر ڈیجیٹل نظام سے جڑ چکے ہیں۔5لاکھ 15 ہزار نوجوانوں کو تربیت دی گئی کی ہے۔کھیلوں کے میدان میں بھی 19 مختلف کھیلوں میں ٹیلنٹ ہنر جاری ہے۔
120 ارب سے زائد کا فائدہ کاروباری طبقے کو منتقل ہو چکا ہے۔حکومت نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات شروع کی ہیں۔بجلی کا شعبہ اصلاحاتی دور سے گزر رہا ہے
143 ارب سے زائد کی بچت حاصل کی گئی۔سبسڈی وہاں پہنچے گی جہاں اس کی ضرورت ہے۔ہم نے مقامی گیس کی پیداوار بڑھانے پر بھی توجہ دی۔کھاد کی پیداوار کو ایک لمحے کے لئے بھی رکنے نہیں دیا۔حکومت نے تیل اور گیس کی دریافت میں بھی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں